تحریکِ انصاف کا حکومت کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی وجہ سے مذاکرات کو کال آف کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن کے اعلان کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز دسمبر میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے مذاکرات میں تعاون کی پیشکش کے بعد ہوا تھا۔

تحریکِ انصاف کی قیادت نے عمران خان سے ملاقات کے بعد 16 جنوری کو ہونے والے تیسرے مذاکراتی دور میں اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کیے۔

16 جنوری کے تیسرے مذاکراتی دور میں پی ٹی آئی نے "چارٹر آف ڈیمانڈ” پیش کیا، جس میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے