امریکہ: مجرمانہ سرگرمیوں کے ملزم غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لینے کا بل ایوانِ نمائندگان سے منظور

امریکہ کے ایوانِ نمائندگان کے 263 ارکان نے مجرمانہ سرگرمیوں کے ملزم غیر قانونی تارکینِ وطن کو حراست میں لینے کے بل کے حق میں ووٹ دیا۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے 46 ارکان نے بھی بل کی حمایت کی ہے۔

بل کی مخالفت میں156 ارکان نے ووٹ دیے۔

سینیٹ سے بل کی منظوری کی صورت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران ہونے والی یہ پہلی قانون سازی ہو گی۔

صدر ٹرمپ میکسیکو سے تارکینِ وطن کی امریکہ آمد روکنے کے لیے سرحد کو سیل کرنے کے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر چکے ہیں

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے