رمضان 2026: دنیا کے کس علاقے میں سب سے مختصر اور کہاں طویل ترین روزہ ہو گا؟

دنیا بھر میں ماہِ رمضان کی آمد آمد ہے اور بدھ (18 فروری) یا پھر جمعرات (19 فروری) کو دنیا بھر کے مسلمان اپنا پہلا روزہ رکھیں گے۔ تاریخوں کا یہ فرق اس بات پر منحصر ہے کہ آپ دنیا کے کس حصے میں مقیم ہیں۔اسلامی کیلینڈر میں رمضان نواں مہینہ ہے اور اس کی مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت ہے۔ ہر سال کروڑوں مسلمان رمضان کے مہینے میں طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔مذہب اسلام میں روزے سنہ دو ہجری (یعنی پیغمبر اسلام کی مکہ سے مدینہ ہجرت کے دوسرے سال) فرض قرار دیے گئے، جس کے بعد سے پوری دنیا میں مسلمان روزہ رکھتے آ رہے ہیں۔رمضان کے آغاز کی تاریخ کا تعلق قمری کیلینڈر سے ہے اور ہمارے عام کیلینڈر پر یہ تاریخیں ہر سال بدلتی رہتی ہیں۔ عام طور پر، رمضان عام کیلنڈر میں ہر برس گذشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 11 دن پیچھے چلا جاتا ہے

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے