کیا شبانہ محمود ’بائیں بازو کی مارگریٹ تھیچر‘ ہیں؟

شبانہ محمود کو کیئر سٹارمر کی جانب سے ہوم سیکریٹری مقرر کرنے کے خط کی سیاہی ابھی خشک نہ ہوئی تھی کہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ وہ ایک دن لیبر کی قیادت سنبھال سکتی ہیں۔

اس تعیناتی سے پہلے 44 سالہ برمنگھم لیڈی وڈ کی رکن پارلیمان شبانہ کے بارے میں زیادہ کچھ معلوم نہیں تھا، تو آئیے چند خالی جگہیں پر کرتے ہیں۔

ان کے والد ایک چھوٹی سی دکان کے مالک تھے۔ انہوں نے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کی، آکسفورڈ یونیورسٹی سے سیکنڈ کلاس ڈگری لی، ایک باوقار طلبہ تنظیم کی سربراہی کے لیے منتخب ہوئیں اور بیرسٹر کے طور پر کوالیفائی کیا۔

وہ رکن پارلیمان بنیں، پارٹی کی خزانہ ٹیم میں کام کیا اور تیزی سے وزارتی صفوں میں اوپر آئیں۔

ویسٹ منسٹر میں وہ اپنے دو ٹوک رویے اور 16 گھنٹے روزانہ کام کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

سماجی اور اخلاقی مسائل پر وہ قدامت پسند مؤقف رکھتی ہیں، گہری مذہبی ہیں، یہود مخالف رویوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر یہودی رہنماؤں سے داد حاصل کر چکی ہیں۔

امیگریشن پر سخت مؤقف کی حامی ہیں اور اپنے غیر مقبول لیڈر کے برعکس یورپ نواز ہونے میں کم شدت رکھتی ہیں۔

مزید یہ کہ اپنے لیڈر کے برعکس، ان کے پاس ایک واضح سمت ہے۔ اور اپنی 40ویں دہائی کے وسط میں وہ پارٹی اور ملک کی ممکنہ مستقبل کی رہنما اور نجات دہندہ کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔

یہ ان کی اب تک کی شاندار ذاتی اور سیاسی زندگی کا خلاصہ ہے۔ حیران کن طور پر یہ ہر پہلو ایک اور نمایاں خاتون سیاست دان مارگریٹ تھیچر کے کیریئر سے میل کھاتا ہے۔

اسی لیے کچھ لوگ ان کو ’بائیں بازو کی تھیچر‘ کہہ رہے ہیں۔ پہلی بار سننے پر یہ بات ناممکن یا بےادبانہ لگتی ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے