جسٹس فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر: ایڈیشنل اٹارنی جنرل

حکومت نے بدھ کو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس تعیناتی کے حوالے سے عدالت کو بتایا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے لاپتہ افراد ٹریبونل بنانا چاہتی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر سے قبل جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال مسنگ پرسن کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات تھے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے