ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھا جائے گا

ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف ناک آؤٹ میچ سے ایک روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ’نو ہینڈ شیک‘ تنازعے سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پیر کو پی سی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان اتوار کے میچ سے قبل ٹاس کے وقت میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے دونوں کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے میچ ریفری کی شکایت کی ہے اور ان پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق اور ایم سی سی کے کھیل کی روح کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے ہیں۔پاکستان نے میچ ریفری کو فوراً ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اگرچہ اب تک آئی سی سی نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم پاکستان اور انڈیا کے بعض مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ منظور نہیں کیا

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے